• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں جہاز حادثے میں لاپتہ، 5امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

واشنگٹن (جنگ نیوز) پینٹا گون نے تصدیق کر دی کہ پانچ لاپتہ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتے ہفتے شمالی جاپانی ساحلی علاقے میں ایک جہاز تباہ ہونے کے نتیجے میں ان امریکیوں کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا تھا، جب معمول کی تربیت کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت جلد ہی کر دی جائے گی۔ تباہ شدہ جہاز کا ملبہ مل چکا ہے جبکہ امریکی فوج نے سرچ اور ریسکیو مشن ختم کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین