• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پولیس پرغنڈوں کو کار شوروم کوآگ لگانے سے روکنے میں ناکامی کاالزام

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) ایک پاکستانی تاجر نے الزام عائد کیا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس نے بارکنگ کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہ کو میرے کار شو روم کو آگ لگانے سے روکنے میں کوئی مدد نہیں کی۔ دو ہفتے قبل جب جرائم پیشہ گروہ کے ارکان نے نصف رات کے بعد محمد طارق کے شوروم میں داخل ہوکر پیٹرول چھڑک کر ان کو آگ لگائی تھی، اس وقت کم وبیش 100 کاریں کھڑی تھیں۔ محمد طارق نے جیو اور دی نیوز کوبتایا کہ آگ لگانے کی اس واردات کے نتیجے میں 5 لاکھ پونڈ سے زیادہ کا نقصان ہوا، مجھے صبح کو جب یہ معلوم ہوا کہ غنڈوں نے میرے شو روم پر حملہ کیا ہے تو مجھے شدید صدمہ پہنچا۔
تازہ ترین