• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی پر کنٹرول، پورے معاشرے کو کردار ادا کرنا چاہئے، جاوید غامدی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)معروف اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی نے کہا ہے کہ آبادی پر قابو پانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں علما اور پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،خواتین کی صحت، حالات، تعلیم وتربیت کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے بچے کی پیدائش کا فیصلہ کرنا چاہئے بڑھتی آبادی پر کنٹرول کے لئے علما کو ایک میز پربٹھایا جا سکتا ہے،وہ ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل غلام ماجد نے کہا کہ ضبط تولید ایک نجی مسئلہ ہے اس پر قانون سازی سے زیادہ ذہن سازی کی ضرورت ہے۔ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور احمد، مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال،رہنما ایم کیوایم امین الحق، نمائندہ جیو نیوز رانا جاوید، نمائندہ خصوصی جیو آصف علی بھٹی،بیوروچیف جیو نیوز لندن مرتضیٰ علی شاہ نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔ جبکہ پروگرام میں پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزادنے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں لیجنڈری خان دلیپ کمار کی 96سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی ۔دلیپ کمار نے1998میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اس دوران وہ اپنے آبائی گھر پشاور بھی گئے تھے۔نمائندہ خصوصی آصف علی بھٹی نے کہا کہ عمران خان تو پی ایم ہاوٴس میں چھوٹی سی جگہ میں رہتے ہیں لیکن وزرا کو ماضی کی طرح آسائشیں حاصل ہیں۔افسوس ہے کفایت شعاری نیچے کی طرف نہیں آسکی۔

تازہ ترین