• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی این ای کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، کے یو جے

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی براہ راست اخبارات کو کیے جانے کے سی پی این ای کے مطالبے کی حمایت کی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادائیگی کا طریقہ کار جلد از جلد طے کرکے اشتہاراتی ایجنسیز کی بجائے براہ راست اخبارات کو ادائیگیاں کی جائیں۔ کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی، جنرل سیکریٹری جاوید قریشی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس، کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اسی لیے منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر سی پی این ای کے احتجاج اور دھرنے میں کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے ارکان اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت معاملے کی سنگینی کا نوٹس لے اور اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی مد میں فوری ادائیگیاں کرے تاکہ اخبار ات اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے قابل ہوسکیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پابند کرچکے ہیں کہ اخبا را ت کو سرکاری اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کرکے جلد از جلد ادائیگیاں کی جائیں، وفاقی حکومت نے اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے لیکن سندھ حکومت اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس سے بعض اخبارات میں ملاز مین کی تنخوا ہوں کی ادائیگی کا مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس نے حکومت سندھ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیو ں کے ذریعے واجبات کی ادائیگی کی بجائے براہ
راست اخبارات کو ادائیگیاں کرے تاکہ مستقبل میں نیب کے شکنجے میں آنے سے بچ سکے۔ 
تازہ ترین