• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروسیکوشن ڈپارٹمنٹ سندھ سے 6افسران کو ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پروسیکوشن ڈپارٹمنٹ سندھ سے 6افسران کو ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ایف آئی اے میں نئے مقدمات کی منظوری کےلئےلاءافسران کی جانب سےمنظوری لازم ہے ۔ایف آئی اے سندھ زون میں لاءافسرا ن کی کمی کے باعث سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر پروسیکوشن ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے فقیر طاہر حسین ،غضنفر علی ،خالد حسین ،احسان اللہ ،اسد اللہ متیلو اور منیر احمد کی ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے منتقلی کا نوٹیفیکشن چیف سیکریٹری سندھ نے جاری کردیا۔
تازہ ترین