• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات

لاہور (نمائندہ جنگ) سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یہ تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔ یوسف بیگ مرزا تین مختلف حکومتی ادوار میں سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ کئی نجی چینلز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی 8 ہوگئی ہے۔مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔

تازہ ترین