• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوئوں کے باوجود برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی

اسلام آباد (رپورٹ:…فخر درانی) برآمدات بڑھانے کے لئے حکومت کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود نومبر 2018ء میں گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں ساڑھے بارہ کروڑ ڈالرز 6.35 فیصد اور ترسیلات زر میں پہلے ہی 40 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ جس سے ادائیگیوں میں توازن مزید بگڑ گیا۔ دُوسری جانب حکومت اسی تناسب سے درآمدات میں کمی نہیں لا سکی۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر 2018ء میں گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں محض 2.77 فیصد 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ نومبر 2017ء میں برآمدات کا حجم 1968 ملین ڈالرز تھا جو نومبر 2018ء میں گھٹ کر 1843 ملین ڈالرز رہ گیا۔

تازہ ترین