• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو بلیک لسٹ کرناغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے منفی سگنل ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد ( طاہر خلیل/ ایوب ناصر) سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے مذہبی آزادی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکہ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے اقدام کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے منفی سگنل جبکہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس امریکی اقدام کو عمران خان حکومت کی ’’گو مگو ‘‘پالیسی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے نمائندہ جنگ سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے مذہبی آزادیوں کے حوالے سے قبل ازیں ایران اور شمالی کوریا کو بلیک لسٹ کیا تھا اور ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد عراق سمیت سات ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کو بھی محدود کر دیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف اس قسم کا اقدام پہلی مرتبہ ہوا ہے جس کا بظاہر کو ئی جواز نظر نہیں آتا۔بلیک لسٹ کرنے سے پاکستان کے خلاف اس طرح کی کوئی اقتصادی پابندیاں نہیں لگیں گی جس طرح ایران کے خلاف امریکہ نے عائد کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین