• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کانام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں ، فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کانام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں ، فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عدالت عالیہ کا ڈویژن بنچ آج دن ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ فیصلہ سنائے گا۔ زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بنچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین