• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

واشنگٹن،امریکا میں برف کا طوفان جاری، 3افراد ہلاک


واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا میں برف کا طوفان جاری، 3افراد ہلاک،شمالی کیرولینا سمیت امریکا کی جنوب مشرقی ریاستیں اس وقت ڈیاگو نامی برفانی طوفان کے قہر کا سامنا کررہی ہیں، اس طوفان نے مذکورہ علاقوں میں نظامِ زندگی منجمد کرکے رکھ دیا ہے۔طوفان کے سبب کئی ریاستوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔برف باری کے سبب اب تک سیکڑوں کار حادثے بھی ہوچکے ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے ، امریکا کے اس خطے میں اب تک ہزاروں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین