• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی ہی سردی، میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی


مری،قلات،ہارون آباد (نیوز ایجنسیاں) ملک کے بالائی علاقوں میں سردی ہی سردی اور میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ملکہ کوہسار مری میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ گزشتہ روز رک گیا تاہم بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جبکہ سرد ہواؤں اور گہرے بادلوں کے باعث مری میں سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا،قلات اور گردنواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا سائبیریا سے آنے والے یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ہارون آباد میں موسم سر ماکی پہلی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ۔

تازہ ترین