• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آفس میں خواجہ آصف کیخلاف بہت زیادہ فائلیں دیکھیں،عثمان ڈار

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا کہ میں نیب کے آفس میں گیا ایک افسر کی ٹیبل پر بہت زیادہ فائلیں پڑی دیکھیں تو سوال کرنے پر افسر نے بتایا کہ یہ فائلیں خواجہ آصف سے متعلق ہیں میں الزام نہیں لگا رہا خواجہ آصف خود کہہ چکے انکے فارن اکاؤنٹس،بیرونی اثاثہ جات چار سے پانچ کروڑ روپے کی آمدن آتی ہے، سندھ حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو کیوں نہیں دے رہی؟مسلم لیگ نون کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ وزراء اپنے بیانات پر غور کریں تو انہیں بخوبی علم ہوجائے گا کہ ہم کیوں حکومت اور نیب گٹھ جوڑ کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ ہماری یہ خواہش نہیں کہ دوسرے بھی گرفتار ہو جائیں بلاول بھٹو کو بلایا جاتا ہے اور علیمہ خان کے معاملات خاموشی سے حل ہوجاتے ہیں ۔ سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ کسی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین کے پاس اتنی پاورز نہیں ہوتیں کہ وہ کسی چیز کو روک سکے تحریک انصاف کو یہ ضد چھوڑ دینی چاہیے عمران خان کو چاہیے لیڈ لیں سارے صوبوں کو تیار کریں کہ وہ لیڈر آف دی اپوزیشن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائیں۔شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اب تک 9 وکلا بدلے جا چکے ہیں، ہیلی کاپٹر کیس ،مالم جبہ کیس، بیلن ٹری سونامی بھی ہے ان پر نیب کیوں متحرک نہیں۔
تازہ ترین