• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلرریلوے کی بحالی،ڈھائی ایکڑ اراضی واگزار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی بحالی کے لیے ریلوے لائن اور اس کے اطراف سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا اور قریباً ڈھائی ایکڑ اراضی قابضین سے واگزار کرالی گئی۔آپریشن کے دوسرے دن سر شاہ سلیمان روڈ پر بلوچ ہوٹل کے قریب ریلوے لائن پر قائم پرانے فرنیچر کی مارکیٹ مکمل طور پر ختم کرکے ٹریک کو صاف کردیا گیا، جس کے بعد غریب آباد کی طرف بڑھتے ہوئے ریلوے لائن اور اس کے اطراف میں ریلوے کی حدود میں آنے والی تجاوزات ہٹادی گئیں، جس کے دوران مکانوں کی حد سے آگے قائم ہونےوالی دیواریں، احاطے اور دیگر تجاوزات منہدم کردی گئیں۔ آپریشن میں ریلوےحکام کے ساتھ ساتھ ریلوے پولیس، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین