• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین کو جلد ریگولر کیا جائے، ایپکا سماجی بہبود

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ سماجی بہبود خصوصی تعلیم بلوچستان یونٹ کا اجلاس جنرل سیکرٹری خدائیداد بنگلزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایپکا سماجی بہبود خصوصی تعلیم یونٹ کے ممبرا و اراکین نے سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود خصوصی تعلیم بلوچستان نور الحق بلوچ سے اپیل کی ہے کہ محکمہ کے ملازمین عرصہ دراز سے ایک ہی پوسٹ پر کام کررہے ہیں سابقہ دور میں چند سینئر ورکرز و ملازمین کو جو ایکٹنگ چارجز دیئے گئےتھے سیکرٹری سے اپیل کی ہے انہیں جلد از جلد ریگولر کیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائیہوسکے ٹیکنیکل کیڈر کو بھی اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ جو رولز بنائے گئے تھے وہ وقتی طور پر تھے جس کی وجہ سے ان کی پروموشن کا مسئلہ رکا ہوا ہے اب جبکہ اکثر ملازمین کی سروس پچیس سال سے زائد ہوچکی ہے اور وہ ابھی تک اسی پوسٹ پر تنخواہ لے رہے ہیں تو رولز میں امینڈمنٹ کی جائے تاکہ ملازمین کی ترقی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اب چونکہ سیکرٹری ملازمین کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تو خدارا اسٹینو گرافر اور اکائونٹنٹ اسسٹنٹ اکائونٹنٹ کی حائل رکاوٹ دور کی جائے اور ساتھ ہی تمام ملازمین جو کہ ترقی کے حقدار ہیں انہیں بھی اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جائیں تو اس سے محکمے کے ملازمین میں کام کرنے کی ایک نئی جدت آئے گی اور وہ مزید دلجوئی سے کام کرنے لگیں گے انہوں نے ممبران اسد بلوچ، وزیر محکمہ سماجی بہبود و خصوصی تعلیم بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ ملازمین کی ترقی و اپ گریڈیشن میں ذاتی دلچسپی لیں۔
تازہ ترین