• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک سالی سے متاثرہ صوبے کے تمام اضلاع میں امدادی کارروائی شروع کی جائے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر رحیم کاکڑ سرور بازئی سلیم قریشی نسیم الرحمن میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمرفاروق کاکڑ ایڈووکیٹ غفار بادینی کلیم اللہ جاوید برات خان شریف کرد چچا بشیرلیاقت درانی منظور سرپرہ نے وزیراعلیٰ جام کمال خان سے کہا ہے کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع جوکہ خشک سالی سے متاثرہ ہیں کی مکمل رپورٹ کمشنروں ڈپٹی کمشنروں سے طلب کرسکتے ہیں صوبے کے اکثر باغات تباہ ہوچکے ہیں گلہ بانی مکمل طور سے متاثر ہوچکی ہے ٹیوب ویلز اورکنواں کاریزیں مکمل طور سے خشک ہوچکے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ صوبائی حکومتی ادارے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائی شروع کریں انکی رپورٹ منتخب نمائندوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں سے لی جائے۔
تازہ ترین