• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ملک نعیم بازئی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر ایکسائز ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت شہری علاقوں کے ساتھ دیہی خاص کردور اقتادہ علا قوں کی ترقی کے لیے کو شاںہے یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے مختلف افراداورپی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کا کڑاور سیکر ٹری جنرل ملک سنگین خان ودیگرطلباء بھی موجودتھے ملک نعیم بازئی نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبوداو رترقی و خوشحالی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے صوبا ئی مشیرنے اپنے حلقے میںسپورٹس کے حوالے سے وفد کو تعاون کی یقین دیانی کراتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخاب میں کھیوں سمیت دیگر مثبت اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے انہوںنے کہاکہ طلباء کاقیمتی اثاثہ اورمستقبل ہیں صوبائی مشیر سےسابق صوبائی وزیر سلطان ترین سابق وزیر عبدالصمد اخو ند زادہ ،بلال کاکڑ نو ابزادہ صا بر جوگیزئی ،ملک نو راللہ ،رفیع اللہ کا کڑ نے بھی ملاقات کی اورمسائل سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین