• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے نام پر کام کرنیوالے ادارے محض خانہ پری ہیں،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر این جی اوز اور سرکاری ادارے مہنگے پروگرام تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر بنیادی انسانی حقوق آج بھی پامال کئے جارہے ہیں تمام قوانین موجود ہونے کے باوجود انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر کام کرنے والے ادارے محض خانہ پری اور انسانوں کے استحصال میں لگے ہوئے ہیں کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود معصوم بچوں اور خواتین کے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ انسانی حقوق اور انصاف کے اداروں اور نام نہاد سیاسی ایوانوں میں موجود نمائندوں کے منہ پر طمانچہ اور شرمندگی کا مقام ہےانکے احتجاج کو میڈیا نام نہاد دانشور اور معتبری کے دعوی دار مکمل طور پر نظر انداز کررہے ہیںبلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی سماج دشمن عناصر کو تقویت دے رہی ہے ۔ 
تازہ ترین