• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلم کرد زندگی بھر غیرجمہوری قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے، بی این پی

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قوم ووطن دوست ترقی پسند سیاسی رہنماء اور بی این پی کے بانی میر اسلم جان کرد کی برسی کی مناسبت سےکرد ہاؤس نیو الگیلانی روڈ کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس ہوا۔ صدارت میر اسلم جان کرد مرحوم کی تصویر سے کرائی گئی پروگرام کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبر میر مراد مینگل تھے ۔تعزیتی ریفرنس کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت موسیٰ مینگل نے حاصل کی ، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض گل خان نصیر کرد نےانجام دیئے ۔اس موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماء غلام نبی مری ، میر مرادمینگل،ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز،سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی ، انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ، لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، کامریڈ حمید زیڈ، سعید کرد،ملک صلاح الدین شاہوانی ، پرنس رزاق بلوچ، رضا جان شاہی زئی ، اور ناصر دہوار نے خطاب کرتے ہوئے میر اسلم کرد کی بلوچستان قومی تحریک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ میراسلم کردکا شمار ان سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز بی ایس او کے پلیٹ فارم سے کرتے ہوئے نیشنل عوامی پارٹی بی این ایم اور بی این پی سے وابستہ رہے۔ہمیشہ بالادست و آمرانہ قوتوں کے ناروا غیر سیاسی و غیر جمہوری پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے زندگی گزاری ۔ طویل ترین سیاسی جدوجہد میں انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جلا وطنی کی زندگی گزاری اور ہمیشہ جدوجہد میں متحرک سیاسی کردار ادا کرتے رہے یوسف عزیز مگسی ، میر عبدالعزیز کرد، عبدالوحد کرد، بابو عبدالرحمن کردکے فکر و فلسفے اور حقیقی سیاسی جمہوری قوم وطن دوستی نے کبھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میر اسلم جان کرد نے بلوچ قومی تحریکوں کو متحد کرنے اور قوم ووطن دوست قوتوں کو یکجا کرنے کیلئے اپنی سیاسی بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے متحد کرنے میں صرف کی اور ان کی جدوجہد سے کوئی بھی ذی شعور انسان انکار نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ وہ آخری دم تک بزرگ بلوچ قوم پرست عظیم سیاسی رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رہبری اور قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کے ساتھ جدوجہد میں شریک رہے اور بلوچستان میں ہونے والے آپریشن اور دیگر استحصالی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔ 
تازہ ترین