• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک سالی و قحط کیوجہ سے عوام ہجرت پر مجبور ہیں،بی ایس او پجار

کوئٹہ ( پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین و طلبا ایجوکیشنل الائنس کے صدر حمید بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی نے کہا ہے کہ خشک سالی اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں قحط کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہےحکومتی غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے صورتحال کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگا۔ لوگ گزشتہ دس سال سے خشک سالی اور قحط کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں لیکن پچھلے پانچ برسوں کے دوران صورتحال انتہائی گمبھیر ہوچکی ہے۔ مکران چاغے اور رخشان ڈویژن میں فصلوں کی تباہی ،مال اور مویشیوں کی اموات کے بعد اب خطرہ انسانی جانوں تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی دارومدار زراعت پر اور زراعت کا تعلق کاریزات سے ہے جبکہ بلوچستان میں موجود کاریزات سات سالوں سے خشک پڑی ہیں جس کی وجہ سے مکران رخشان اور چاغے کے عوام خوراک اور پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان علاقوں میں کوئی وبائی مرض پھیلا تو ہزاروں انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے ۔
تازہ ترین