• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک سالی سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں، جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ بلوچستان کے کئی اضلاع طویل خشک سالی کے بعد قحط سے شدیدمتاثرہورہے ہیں پشین قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ ژو ب‘کوہلو کچھی بولان بارکھان موسیٰ خیل نوشکی چاغی زیار ت قلات خضدار خاران سمیت دیگراضلاع میں صورتحال انتہائی سنگین ہے جہاں کسی بھی وقت کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ خشک سالی سے زراعت تباہ ہوچکی ہے خوشحال زمیندار اورکسان معاشی بدحالی سے دوچار ہیں مگرافسوس حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی صرف بیانات میں لوگوں کو خوش رکھنے کی روایات برقرارہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں ہر آنے والا حکمران سابقہ حکومت کو ذمہ دار قراردیکر خود پانچ سال اقتدار کے مزہ لیتاہے جبکہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں انہوںنے کہاکہ خشک سالی کے متاثرہ اضلاع کے زمینداروں اورمالداروں کی بحالی کیلئے بلاتفریق اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین