• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو اپنی ناک کےنیچےکرپشن نظر نہیں آرہی ،صادق عمرانی

کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جانب سے ایک سو پچاس ارب کے مزید ٹیکسوں کا عندیہ انہی پالیسیوں کا تسلسل ہے جن پر عمل پیرا رہتے ہوئے غربت نہیں بلکہ غریب کو ہی ختم کر دینے کی جاری پالیسیوں کو عملی شکل دینا ہے گزشتہ چند ماہ میں شاید ہی ایسا کوئی دن گزرا ہوکہ جب عوامی مفادات پرضرب کاری نہ لگائی گئی ہو سیاسی تنگ نظری کا بھی ان چند ماہ میں کچھ ایسا ہی عالم رہا ہےسیاسی انتقام کو اس ناقابل حد تک تقویت دی جاتی رہی ہے کہ زندہ انسانوں کے بعد اب قبروں کا بھی ٹرائل کئے جانے جیسے غیر سیاسی و اخلاقی طرزعمل کی آبیاری کی جانے لگی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی بانجھ پن کاشکارحکمران قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی بجائے کرپشن کے خاتمے کےدعو ئوں کو سیاسی مخالفین کو دبائے رکھنے کےلئے بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں انہیں اپنی ناک کے نیچے ہونے والی کرپشن نظر نہیں آرہی اپنوں کو نوازنے کی نئی روایت اس مسلط کردہ دور حکومت میں ڈالی گئی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی نیازی صاحب کا یہ عالم ہے کہ اپنے اقتدار کی کشتی سے پانی کی بالٹیاں گن گن کر نکال رہے ہیں مگر کشتی کےپیندے میں موجود سوراخ پر اب تک ان کی نظر نہیں پڑی سیاسی کم نگاہی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا۔
تازہ ترین