• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ زراعت کے ملازمین کوہراساں کرنے کاعمل قبول نہیں، جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(پ ر)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر زاہد احمد ناروئی نے کہاہے کہ محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسر کا ملازمین کے ساتھ ناانصافی کار ویہ قبول نہیں ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کے بدلے رقم کامطالبہ کرنا رشوت کی انتہا ہے اوراگرکوئی ملازم انکار کرے تواس کیخلاف منفی حربوں کااستعمال روزکامعمول بن چکا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے محکمہ زراعت کے ملازمین ے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے جے ڈبلیو پی ہرفلورم پر ملازمین کے ساتھ ہے پارٹی نے ہمیشہ مظلوم کاساتھ دیاہے اور شہید وطن نواب محمداکبرخان بگٹی فلسفہ بھی یہی تھا۔
تازہ ترین