• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہا، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4،قلات منفی 4،بارکھان6اور تربت میں 11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ آج بدھ کوملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہیگا۔
تازہ ترین