• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پہلے سولر پورٹیبل ٹریفک سگنل کی تنصیب

کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں اپنی نوعیت کے پہلے سولر پورٹیبل ٹریفک سگنل کی تنصیب آزمائشی بنیادوں پر کردی گئی ہے۔اپنی نوعیت کا پہلا یہ سولر ٹریفک سگنل شہر بھر کے سروے اور سٹڈی کے بعد ابتدائی طور پرجعفر خان جمالی چوک نزد پوسٹل کالونی گرلز سکول پر نصب کیاگیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ نےٹریفک سگنلز کی آزمائشی تنصیب کو ممکن بنایا جسکی کامیابی کے بعد اس طرح کے سگنلز شہر بھر میں نصب کئے جائیں گےتاکہ ٹریفک کے بہائو میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو، واضح رہے کہ پورٹیبل ٹریفک سگنل با آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کئے جاسکتے ہیں۔جبکہ شمسی شعا عوں سے چلنے کے باعث ان میں مسلسل کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نزیر احمد کرد نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد یہ ٹریفک سگنل شہر بھر نصب کئے جائیں گے۔ 
تازہ ترین