• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وفاق کی گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے‘‘

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ وفاق کی جانب سے گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔

کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کی کانووکیشن کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبے سے ملنے والے قدرتی وسائل پر صوبے کا حق ہے۔

آئین کے مطابق قدرتی وسائل کا حق صوبے کو دیا جائے، وفاقی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار حیران کن ہے۔

تازہ ترین