• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کوئٹہ کی ہواؤں سے موسم سرد

کراچی میں کوئٹہ کی ہواؤں نے موسم سرد کر دیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے سرد موسم میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے سرد ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر قائد میں ہلکی دھند ہونے کی وجہ سے علی الصبح حد نگاہ 3 کلومیٹر رہی۔

ادھر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ شکر گڑھ میں نور کوٹ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

آزاد کشمیر میں نکیال اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقوں میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان، کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

آئندہ 2سے 3روز پنجاب کے وسطی، جنوبی علاقوں میں دھند کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

شکر گڑھ اور گرد و نواح میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین