• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں واقع سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مرکزی کیمپس میں بم کی اطلاع ملی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں سان فرانسسکو کے قریب ملانو پارک میں واقع فیس بک کے مرکزی کیمپس میں بم ہونے کی اطلاع پولیس کو گمنام کال کے ذریعے ملی۔

بم کی اطلاع ملنے پر فیس بک کیمپس کی کئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ عمارتوں کو چیک کر رہا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک کے ترجمان کا بھی کہنا ہےکہ بم کی اطلاع پر پولیس نے کچھ کیمپس کی عمارتوں کو خالی کرایا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بم اسکواڈ نے عمارتوں کی تلاشی لی اور بعد میں تمام عمارتوں کو کلیئر اور محفوظ قرار دے دیا۔

فیس بک ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارتوں میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔

تازہ ترین