• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ہڑتال کا پانچواں دن

لاہور کے شیخ زید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، پانچویں روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سےاو پی ڈی ویران پڑی ہے۔

شیخ زید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھیوں کی نوکریوں کو بحال کرنے اور ہاسٹل کے مطالبات کے لیے مسلسل 5روز سے ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز او پی ڈی میں کام نہیں کر رہے جس کے باعث او پی ڈی بند ہے اور سنسان پڑی ہوئی ہے اور مریض ذہنی کرب میں مبتلا ہیں،جبکہ اسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز آج بھی اسپتال میں احتجاج کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج برقرار رکھیں گے، اپنے مطالبات کے لیے وہ کینال روڈ پر دھرنا دیں گے۔

تازہ ترین