• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب ،پی بی 26 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ پی بی 26کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کے لئے 18 امیدوار میدان میں ہیں، ضمنی انتخاب امیدواروں کو الاٹ انتخابی نشانات کی تفصیل بھی جاری کردی گئی ہے۔

فہرست کےمطابق غلام مصطفی بلوچستان نیشنل پارٹی کے، موسی جان پیپلزپارٹی کے، قادر علی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے، ولی جان پشتونخواہ میپ ، ولی محمد متحدہ مجلس عمل کے، خالق دار پاکستان تحریک انصاف کے ، سید محمدرضا مجلس وحدت مسلمین اور عبدالمالک جےیوآئی نظریاتی کے امیدوار ہوں گے۔

ضمنی انتخاب میں 10 امیدوار آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین