امریکا نے پاکستان کو ممکنہ معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا، پاکستان پر معاشی پابندیاں امریکی وزیر خارجہ کی رپورٹ کے تحت لگ سکتی تھیں۔
امریکا نے پاکستان کو مذہبی آزادی پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سےمتعلق استثنیٰ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ ہو گا، پاکستان کو یہ استثنیٰ دینا امریکا کے اہم قومی مفاد میں ہے۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور تاجکستان کے لیے بھی استثنیٰ جاری کیا ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی استثنیٰ پانے والے ملکوں پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔