• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران 10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہورکی احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

نیب نے  پیراگون کیس میں گرفتارخواجہ برادران کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور سلیمان رفیق کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔

دوران سماعت وکیل صفائی امجد پرویز نے موقف اختیارکیا کہ ان کے موکل کو نیب کے دفتر میں کھانا تک صحیح نہیں دیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس اس کی درخواست جمع کرائی گئی ہے، خواجہ سعد رفیق نے عدالت کو بتایا کہ واش روم کی صورت حال بہت خراب ہے، ہر سیل میں کیمرے لگے ہیں۔

عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ لکھ کر دیں کہ کسی بھی سیل میں صورتحال خراب نہیں ۔

یاد رہے کہ خواجہ برادران کو لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے گرفتار کرلیا تھا۔

تازہ ترین