• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



ویتنام کا ایک تاجر کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے جو گھر سے سونا پہنے بغیر باہر نہیں نکلتا ۔

36 سالہ ٹران نوک فوب نامی تاجر کے ان زیوار ت میں شامل موٹی زنجیر سے بندھا ایک پینڈنٹ قابل دید ہے جس کا وزن 5 کلوگرام ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں سونے کے کڑوں کا وزن 5 کلوگرام ہے ۔

500 گرام کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں ساتھ ہی ٹران کمر کے گرد ایک کلوگرام کا پٹا بھی کبھی کبھار پہن لیتا ہے۔

ویتنامی شخص اپنے13کلو گرام سونے کے ان زیوارت کی حفاظت کے لیے 5 باڈی گارڈزرکھے ہوئے ہیں جو ہر وقت اس کے ساتھ ہوتے ہیں وہ سونا پہننے کا شوقین شخص سونے کی ٹوپی اور قمیص کا آرڈر بھی دے چکا ہے۔

تازہ ترین