• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس جی سی کا کوئٹہ میں آگاہی سیمینار

موسم سرما میں قدرتی گیس کے استعمال اور احتیاطی تدابیر سے متعلق کوئٹہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

موسم سرما میں قدرتی گیس کےاستعمال اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد سوئی سدرن گیس کمپنی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں کیا گیا۔

آگاہی سیمینار میں سوئی سدرن گیس کے چیف منیجر محمد علی گوہر ، دیگرحکام اور علماء کرام شریک ہوئے۔

اس موقع پر سیمینار کےشرکاء کا موسم سرما میں قدرتی گیس کےاستعمال میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔

ان کا کہناتھا کہ موسم سرما میں قدرتی گیس کےاستعمال میں احتیاطی تدابیر سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین