• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شور شرابہ کرنیوالوں کو اپنی باری کا خوف ہے‘‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ شور شرابہ کرنے والوں کو خواجہ سعد رفیق کا دکھ نہیں، اپنی باری آنے کا خوف ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے دن یہ کہا گیا کہ نیب کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لگ یوں رہا ہے کہ حکومت میں آگئے تو لوٹ مار کی چھوٹ مل گئی تھی، پاکستان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، کرپشن کی گئی، منی لانڈرنگ کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اچھل کود کرنے والوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ملک میں شفاف احتساب چاہتے ہی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہ کہ ہم سمجھتے ہیں کہ احتساب کے عمل کو متنازع بنانے سے کام نہیں چلے گا، جو کچھ آپ نے کیا اپوزیشن جماعتیں پہلے اس پر قوم سے معافی مانگیں۔

تازہ ترین