• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کئے جانے والے تامل سپر اسٹاررجنی کانت نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں ۔

بھارتی ریاست کرناٹکاکے شہر بنگلورمیں12 دسمبر 1950 کو جنم لینے والے رجنی کانت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز انیس سو پچھتر میں ایک تامل فلم سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فلمی دنیا کے اُفق پر چھا گئے۔

رجنی کانت اب تک ڈیڑھ سو سے زائد تامل اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا تے ہوئے پدم بھوشن ایوارڈ سمیت چار بار بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو ہزار سات میں فلم شیوا جی میں ایک رول کے لئے انہوں نے چھبیس کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ۔

کچھ برس عرصہ قبل انہیں کینسر بھی لاحق ہوا تھالیکن یہ مرض بھی ان کے حوصلوں کو کم نہیں کر سکا اور وہ جلد ہی صحت یاب ہو کر دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آگئے ۔



رجنی کانت بالی ووڈ ہیروئن دپیکا پڈکون کے ساتھ فلم کوچادیاں اور فلم لنگا میں سوناکشی سنہا کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 2.0بھی کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

تازہ ترین