• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رکن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قائد ایوان پر ہیلی کاپٹر کیس ہے، اپوزیشن لیڈر کی طرح عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب اپوزیشن پر ایسے الزامات لگاتا ہے جیسے وہ مجرم ہیں،آج میڈیا ٹرائل ہوگیا تو کل انصاف کیسے ملے گا؟ نیب کے چیئرمین کی بات نہیں کررہے، نیب کے ادارے کی بات کررہے ہیں،بے عزتی اپوزیشن کی بھی ہورہی ہے اور حکومتی ارکان کی بھی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جو آج ہورہا ہے وہ پرویز مشرف کے دور میں ہونے والی چیزوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، لیکن وہ آمر کا دور تھا، ملک میں جمہوریت نہیں تھی لیکن آج اس کا کیا جواز ہے، کوئی جواب دینے والا ہے، اسپیکر اسمبلی احتساب سے نہیں انتقام سے اراکین اور پارلیمنٹ کو بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے وزیروں کو فیل کردیا لیکن وزیراعظم نے انہیں پاس کردیا۔حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں جن کا نام ای سی ایل پر نہیں لیکن ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر روک لیا، زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہے لیکن وزیراعظم اپنے جہاز میں بٹھا کر عمرے پر لے جاتے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں احتساب کے حق میں ہوں، یہ بھی بتائیں کہ ٹیکس کون چوری کرتا ہے،الزامات نہ لگائیں، ادارے حکومت کے ماتحت ہیں، تحقیقات کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو معیار سعد رفیق کے لیے رکھا اس پر موجودہ کابینہ کے 70 فیصد ارکان اندر ہوں گے،آج کوئی افسر کام نہیں کرتا، کہتےہیں آپ بچائیں گے نیب سے۔بابراعوان کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہورہی، صرف پیشیاں ہیں،کام ان سے ہونا نہیں، الزام تراشیاں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین