• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی نے خرم شیر زمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف میں رنجش بڑھنے لگی، خرم شیر زمان نے تجاوزات آپریشن کے خلاف وسیم اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا تو جواب میں مئیر کراچی نے انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان پر ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق معافی نہ مانگنے کی صورت میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانہ بھرنا ہوگا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ تجاوزات ہٹانا وسیم اختر کا ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، خرم شیر زمان کے بیانات سے میئر کراچی کے کردار پر ملکی اور عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین