• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مجھ سے مسلم لیگ ن کے 7 ارکان نے این آر او مانگا‘

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا دعویٰ ہے کہ ان سے مسلم لیگ ن کے 7 ارکان نے این آر او مانگا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ کےرہنماؤں کو این آراو نہیں ملے گا، ان کے خلاف کیسز چلیں گے۔جو پہلا بندہ این آر او کےلیے آیا وہ آج بھی اس ایوان میں موجود ہے۔

اپوزیشن کےمطالبے پر بھی مراد سعید نے مبینہ طورپر این آراو مانگنےوالوں کا نام نہیں بتایا.مراد سعید کی تقریرکےدوران اپوزیشن ارکان کا بار بارنام بتانے کامطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری ذمے داری ہے کہ جب پوچھا جائے تو وہ نام دوں گا۔کوئی یہ نہ سمجھے کہ اگر نام پردے میں ہے تو اس کو معافی مل جائے گی۔

مراد سعید نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں تو نیب کیسز پر ہی بات ہوتی ہے،قوم توقع رکھتی ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کے مسائل زیر بحث آئیں۔

انہوں نےکہا ہے کہ جس نے قوم کا ایک پیسا بھی لوٹا، اس کے اثاثے ڈی چوک پر نیلام کیے جائیں اور انہیں یہیں پھانسی بھی دی جائے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ اگر آپ نے حلال کی کمائی کی ہے تو ثبوت دیں،بات ہی ختم ہوجائیگی ۔عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ میں قوم سےوعدہ کرکےآیا ہوں کہ پاکستان سے کرپشن ختم کرنی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ماضی میں ٹرمپ کی بات پر حکمران خاموش ہوجاتے تھے مگر عمران خان نے ٹرمپ کو جواب دیا۔

تازہ ترین