• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہترہو رہی ہے،جس کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری کے راستے کھل گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے مورال کو سراہا۔


تاجروں سے گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ تاجروں، صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے پرُعزم اور وطن کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول سمیت مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین