• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جس ہمت سے ملک لوٹا، اسی جرات سے حساب دیں‘

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں بھاگنے والوں کا نہیں،جس ہمت اور جرات کےساتھ  وفاق اور پنجاب کو لوٹا ہے اس ہمت کے ساتھ حساب کتاب دیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فرزند اعلیٰ نے اسمبلی آنے کے بجائے لندن جانے کو ترجیح دی،انہوں نے رات کے ڈھائی بجے لندن کا رخ کیا،انہیں سیکیورٹی فورسز نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی بجے کا وقت چوروں کا ہوتا ہے، حمزہ شہباز اسمبلی آئیں، ان کے بغیر اسمبلی سونی پڑی ہے، اب کوئی بھی پتلی گلی سے فرار نہیں ہوسکے گا، ہمت سے اب کیسز کا سامنا کریں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جس جرات اور ہمت کے ساتھ لوٹ مار کی ہے اب اسی جرات اور ہمت کے ساتھ حساب دیں،جس نے ملک کو لوٹنے میں شرم و حیا نہیں دکھائی قانون کو بھی کوئی رحم نہیں کرنا چاہیے،جب ان کی لوٹ مار کا حساب مانگا جاتا ہے تو کوئی اپنا نام جمہوریت رکھ لیتا ہے کسی کو نظام خطرہ میں لگتا ہے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ خواجہ برادران نے جس طریقے سے خرید و فروخت کی سب جانتے ہیں،دونوں بھائی موٹرسائیکل چلایا کرتے تھے اب اربوں روپے کے مالک بن بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علیم خان نے کہا تھا کہ اگر 10 سال سے مجھ پر کرپشن کا الزام تھا تو یہ کیا کررہے تھے ،قانون بنانا آسان کام ہے لیکن اصل کام اس قانون پر عمل درآمد کرانا ہوتا ہے،انہوں نے قانون بنایا لیکن اب اس پر عمل درآمد تحریک انصاف کی حکومت کرا رہی ہے۔

تازہ ترین