• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک لسٹ معاملہ، امریکی حکام کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

پاکستان نے امریکی طرف سے مذہبی آزادی نہ ہونے والے ممالک میں شامل کئے جانے کے معاملے پر سینئر امریکی حکام کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی حکام کے سامنے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ سپر د کیا۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق تمام تر مذہبی آزادی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو کیسے نظرانداز کرسکتا ہے؟ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اپنی اقلیتوں سے متعلق کسی سے لیکچر کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان کا احتجاجی مراسلہ اور حقائق کی ترسیل کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین