• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بشریٰ بی بی پاکستان میں گول پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

پاکستانیوں نے 2018ء کے دوران انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سرچ کیا۔

سرچ انجن گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں نے بشریٰ بی بی کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔


بشریٰ بی بی نے اس فہرست میں کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑا جن میں عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی شامل ہیں۔

گوگل کی فہرست کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگن مارکل کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں،اس برس کے دوران ان کا گلوکار علی ظفر کے ساتھ ایک تنازع بھی سامنے آیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں،انہوں نے رواں برس کے دوران اپنی آپ بیتی بھی شائع کی ہے۔

پاکستانیوںکی انٹرنیٹ پر سرچ کی گئی پانچویں شخصیت سیلوسٹر اسٹالون رہے جبکہ رواں برس کینسر کے مرض کا شکار ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندے کو چھٹے نمبرپر سرچ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاشی ایڈوائزی کونسل کے رکن کے طور پر نامزد ہونے والے عاطف میاں اس فہرست میں ساتویں نمبر پر رہے، حکمران جماعت نے عوامی دباو پر ان کانام واپس لے لیا۔

اس فہرست میں ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی، جنہیں ایفیڈرین کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی،انہیں آٹھواں نمبر ملا ہے۔

گوگل سرچ انجن کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ اقراء عزیز نویں اور بھارتی اداکارہ سنی لیون کو پاکستانیوں نےدسویں نمبر پر سرچ کیا۔

پاکستانیوں نے رواں سال کے دوران پاک نیوزی لینڈ سیریز اور فیفا ورلڈ کو بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر سرچ کیا۔

پاکستانیوں نے گوگل پر جن فلموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا ان میں بھارتی فلم ریس تھری شامل ہے، دوسرے نمبر پر فلم سنجو، تیسرے پر ٹائیگر زندہ ہے جبکہ چوتھے نمبر پر باغی ٹو رہی۔

تازہ ترین
تازہ ترین