• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا‘

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہوئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ کے تحت بدترین انتقامی کارروائیاں قانون، انصاف اور شفافیت کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق خواجہ برادران کی گرفتاری، حمزہ شہباز کو بلاجواز بیرونی سفر سے روکنا،مریم اورنگزیب کے خلا ف انکوائری قابل مذمت اور قابل افسوس مثالیں ہیں۔

ن لیگی قیادت نے کہا کہ نئے پاکستان میں 2 قانون، 2 معیار اور 2 سلوک روا ہیں، موجودہ حکومت سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق انتقامی کارروائیوں سے اپوزیشن کو راستے سے ہٹانے کا مقصد مینڈیٹ چور نالائق اور نااہل حکمرانوں کو بچانا ہے۔

ن لیگی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں قانون و انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہیں،مریم اورنگ زیب کے خلاف انکوائری شروع کرنا قابل افسوس ہے،اپوزیشن کو راستے سے ہٹانے کا مقصد نااہل حکمرانوں کو بچانا ہے۔

تازہ ترین