• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باؤلنگ میں ایسی مہارت ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔۔!!

باؤلنگ کے دلچسپ کھیل میں کھلاڑی بھاری بھر کم گیند کو ہاتھوں سے پھینک کر بوتلوں کو گرا تے نظر آتے ہیں تاہم اس منچلے نے تو انوکھے انداز میں باؤلنگ کا مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔


اس با صلاحیت امریکی شخص نے جس بھی انداز میں بال کو ٹارگٹ کی جانب اچھالاتو اسی انداز میں بال نشانے تک پہنچا نے میں کامیاب ہو پائے گالیکن جناب یہ نوجوان بھی کوئی کچا کھلاڑی نہ تھا۔

سَر کے بل گھومتے ہوئے بال کو بوتلوں کی جانب دھکیلا تووہ نہ صرف سیدھی نشانے پر جالگی بلکہ تما م بوتلوں کو بھی کامیابی سے گِرا دیا جسے دیکھ کر وہاں موجود تمام نوجوان اس ماہر نوجوان کو داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہوتو ایسی۔۔۔!!!

تازہ ترین