• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں
آسٹریلوی کھلاڑی فرانس کے خلاف کامیابی کے بعد سیلفی لے رہے ہیں

ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈاور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین۔دو کے اسکور سے مات دی۔

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں
انگلش پلیئرز ارجنٹینا کے خلاف گول کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں

میچ میں ارجنٹینا نے پہلے برتری حاصل کی جسے انگلینڈ نے برابر کیا، پھر انگلینڈ کی ٹیم برتری لینے میں کامیاب ہوئی، 48ویں منٹ میں ارجنٹینا نے گول برابر کردیا۔

کھیل ختم ہونے سے گیارہ منٹ قبل انگلش ٹیم دوبارہ سے سبقت لینے میں کامیاب ہوئی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔

یوں انگلینڈ نے تین دو سے فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے فرانس کو باآسانی تین۔صفر سے مات دی، آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ، بلیک گووورز اور ایرن زیلسکی نے گول اسکور کیے۔

تازہ ترین