• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی یو ٹرن کا تذکرہ

سینٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں یو ٹرن کے بار بار ذکر پرکمیٹی میں قہقہے گونج اٹھے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی توجہ دلائی کہ اسلام آباد لاہور موٹر وے پر کوئی یو ٹرن نہیں بنایا گیا لیکن سپر ہائی وے پر جگہ جگہ یو ٹرن بنائے گئے ہیں، یو ٹرن کے ذکر پر کمیٹی ارکان قہقہے لگانے لگے تو مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وہ اسے یو ٹرن کے بجائے اباؤٹ ٹرن کہہ دیتے ہوں، کمیٹی میں ایک بار پھر قہقہے گونج اٹھے۔

چیئرمین کمیٹی نے یو ٹرن کا معاملہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹر نعمان وزیر کے استفسار پر حکام نے بتایا کہ افغانستان پاکستانی تجارتی ٹرکوں سے 700 ڈالر فی ٹرک لے رہا ہے لیکن پاکستان ڈبلیو ٹی او کا ممبر ہے اس لیے وہ دیگر ممالک کے تجارتی ٹرکوں سے ٹول ٹیکس کے علاوہ رقم وصول نہیں کرسکتے۔

وزارت مواصلات کے حکام نے لا علمی ظاہر کی کہ افغانستان پاکستانی ٹرکوں سے 700 ڈالر وصول کر رہا ہے۔

تازہ ترین