• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ ویتنام میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون اور اسکا بچہ خطرناک حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔


جی ہاں، یہ مناظرویتنام کے شہر Ha Longکی ہائی وے پر اس وقت دیکھے گئے جب ایک دیوہیکل ٹرک بے قابو ہوا اور دوسری سڑک سے گزرتی گاڑی سے ٹکراتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں میں جا گھسا جبکہ اس دوران سڑک کنارے پارک گاڑیوں کے قریب کھڑے  اپنے بچے کو گو میں لئے خاتون نے لمحوں کی دیر کئے بنا پیچھے ہٹی اور خطرناک خادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرک سمیت تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

تازہ ترین