• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے یکم جولائی 2019ء سے پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق نئی وردی کا اسٹاک ختم ہوگیا، یکم جولائی سے پُرانی وردی مکمل طور پر بحال ہو گی۔

پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ
آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی


جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ نئی یونیفارم سے صوبائی سرحدوں پر پولیس کو آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا، ہر صوبے کی علیحدہ یانیفارم مسائل پیدا کرتی ہے، اس لئے اب اٹل فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں پولیس کی یونیفارم ایک ہو گی۔

تازہ ترین