• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:چھ انچ چوڑی نہایت کم وزن اسنو موبائل تیار

برفیلے علاقوں میں برف پر سفر کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا، ایسے ہی علاقوں کے رہائشی افراد کی مشکل کا حل نکالتے ہوئے امریکی انجینئر نے ایک ایسی انوکھی سواری تیار کی ہے جو اپنی مثا ل آپ ہے۔


مشی گن سے تعلق رکھنے والے اس انجینئر نے ایسی اسنو موبائل تیار کی ہے جو نہ صرف نہایت کم وزن ہے بلکہ دلکشی میں بھی کسی سے کم نہیں۔90سی سی انجن سے لیس اس برف کی گاڑی میں تیز نیلی ہیڈ لائٹ نصب ہے جبکہ لال رنگ کی بیک لائٹ اسے روڈ پر سفر کرنیوالی گاڑیوں سے مشابہہ بنا رہی ہے۔

چھ انچ چوڑی اور76لمبی اس انوکھی اسنو موبائل کو تیار کرنیوالے انجینئر کے مطابق اپنی دلکشی اور انفرادیت کے باعث یہ اسنو موبائل جیمز بانڈ کی اگلی فلم میں دکھائے جانے کے قابل ہے۔

تازہ ترین