• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن انتخابات کے بعدپاکستانی فٹ بال پرعالمی پابندی کا خدشہ

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) ملکی فٹ بال میں مداخلت پر فیفا کی جانب سے پاکستان پر عالمی فٹ بال کے دروازے بند ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ ہے ۔ سابق صدر فیصل صالح حیات ایک ہفتے قبل سپریم کورٹ سے پاکستان فٹبال کو معطلی سے بچانے کی اپیل کرچکے ہیں۔ فیڈریشن کے انتخابات کا بائیکاٹ بھی ان کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ 2015میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں اس وقت کی حکومت کی مداخلت پر فیفا نے پاکستان پر انٹرنیشنل فٹ بال کے دروازے بند کردیئے تھے۔ فرانس، سعودی عرب سمیت کئی ممالک پر اسی پاداش میں معطل رہ چکے ہیں۔ 2015میں پی ایف ایف کیلئے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری بھی فیفا نے تسلیم نہیں کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح بھی فیفا کی جانب سے بذریعہ ٹیلی فون پی ایف ایف کے انتخابات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اس سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔ انتخابات کے بعد ذمہ داران الحاق کیلئے تفصیلی رپورٹ فیفا اور اے ایف سی کو بھیجیں گے تو وہ انہیں پاکستانی فٹ بال کے مستقبل سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ فیفا نے فیصل صالح حیات کو مارچ 2020تک مینڈیٹ اور الیکشن کے لئے روڈ میپ دیا تھا۔ 

تازہ ترین